سابق وزیرِ اعظم و اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف سے پاکستان پیپلز پارٹی یورپ کے سینئر رہنما چوہدری فاروق احمد نے اہم ملاقات کی ہے۔
ملاقات میں پارٹی کے یورپی امور پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔
توقع ہے کہ چوہدری فاروق احمد کو جلد ہی یورپ میں اہم ذمے داری مل جائے گی، اس حوالے سے انہیں گرین سگنل مل گیا ہے۔
پارٹی ذرائع کے مطابق چوہدری فاروق احمد ایک انتہائی سینئر اور مخلص پارٹی رہنما ہیں۔
ان کی جلد نامزدگی کے حوالے سے ہونے والی چہ مگوئیوں پر پارٹی کارکنوں نے اطمینان کا اظہار کیا ہے۔