• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیراعلیٰ پرویز الٰہی کا لائرز اسپتال کیلئے 9.6بلین ریلیز کرنے کا حکم

راولپنڈی (اپنے رپورٹر سے) وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی نے سابق صدر ہائی کورٹ بار راولپنڈی سردار عبدالرازق ایڈووکیٹ کابینہ کے دور میں لائرز ہسپتال کیلئے منظور ہونیوالی سمری کے مطابق9.6 بلین کی رقم ریلیز کرنے کا حکم جاری کر دیا۔ وزیراعلیٰ نے یہ ہدایت سردار عبدالرازق خان کی قیادت میں ملنے والے وفد سے ملاقات کے موقع پر دی۔ اس موقع پر وزیر پارلیمانی امور محمد بشارت راجہ اور وزیراعلیٰ کے مشیر عامر سعید راں بھی موجود تھے۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ وہ جلد راولپنڈی آ کر لائرز ہسپتال کا افتتاح کرینگے۔ وکلاء کو ہر طرح کی سہولیات فراہم کرنا حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ اپنے سابقہ دور حکومت میں بھی وکلاء کے مفت علاج سمیت کئی اقدامات کئے تھے۔ انہوں نے روایتی محکمانہ ضابطوں کی طوالت ختم کر کے فنڈز جلدی جاری کرنے کی ہدایت کی۔
اسلام آباد سے مزید