• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

20 لاکھ کا ڈاکہ، مزاحمت پر شہری زخمی، ڈاکوؤں نے خاتون کولوٹ لیا،4 گاڑیاں 31موٹرسائکلیں برآمد

راولپنڈی،اسلام آباد (سٹاف رپورٹر۔ خصوصی نامہ نگار) راولپنڈی کے مختلف علاقوں میں شہری 3گاڑیوں ایک رکشے 24موٹرسائیکلوں ،طلائی زیورات ،موبائل فونز،نقدی اوردیگراشیاء جبکہ اسلام آباد میں شہری ایک گاڑی، سات موٹر سائیکلوں، لاکھوں روپے مالیت کی نقدی ، طلائی زیوارت، موبائل فون اور دیگر قیمتی سامانسے محروم ہوگئے۔ مزاحمت پر ایک شہری زخمی بھی ہوا۔تھانہ بھارہ کہو کی حدود میں زاہد کو لوہے کا رینچ مار کردو لاکھ روپے چھین لیے گئے ، تھانہ رمنا کی حدود میں عمران کی دوکان سے اسلحہ کی نوک پر 452100 روپے ، تھانہ کھنہ کی حدود میں تحسین کی دوکان سے اسلحہ کی نوک پر 3لاکھ روپے ، 4 موبائل فون اور ڈی وی آر ،تھانہ کورال کی حدود سے فرحان اور اس کی والدہ سے اسلحہ کی نوک پر طلائی زیوارت اور موبائل فون چھین لیا گیا،تھانہ کوہسار کی حدود سے آفتاب کا سامان مالیت 3 لاکھ روپے اور نقدی 3 لاکھ 50 ہزار روپے واجد نے چوری کر لیے۔تھانہ ٹیکسلاکے علاقہ سرائے کالاچوک میں تین نامعلوم ملزمان شیخ ناصر کی دکان سے گن پوائنٹ پر 20 لاکھ روپے اور ایک موبائل چھین کرلے گئے۔تھانہ صدربیرونی کے علاقہ اڈیالہ روڈپر محمد عمران کے گھر کی دیوار پھلانگ کر دونقاب پوش مرد اور ایک نقاب پوش عورت داخل ہوئی جنہوں نے اس کی گھرمیں موجود بیوی کوماراپیٹا ، گالم گلوچ کی اوراسے ازار بند سے باندھ دیا جوگھرسے چھ ہزارروپے لے کرفرارہوگئے۔تھانہ بنی کے علاقہ سیدپورروڈپر پروین اشرف نے اپنی گاڑی حنیف ہسپتال کے قریب پارک کی تواس دوران 2 نامعلوم موٹرسائیکل سوار آگئے جو اسلحہ کی نوک پر اس سے طلائی زیورات مالیتی ساڑھے تین لاکھ روپے اورتین ہزارروپے نقدی چھین کرفرارہوگئے۔تھانہ گوجرخان کے علاقہ گولین میں سخاوت علی موٹرسائیکل پر جارہاتھاکہ پانچ نامعلوم ملزموں نے جو پسٹل و کلاشنکوف سے مسلح تھے گن پوائنٹ پراس سے دو موبائل فون، شناختی کارڈ موٹرسائیکل کی اوریجنل رجسٹریشن بک اور ساڑھے سات ہزارروپے چھین لئے اور مجھے پہلے سے روکی ہوئی ایک کار میں بٹھا دیا،اور ایک مسلح ملزم ہماری نگرانی کرنے لگا اسی دوران ایک کار جبر کی طرف سے آئی اس کو بھی مسلح ڈاکوؤں نے روکا اور تلاشی لی اور وہ گاڑی چھین کر اس سے بیٹھ کر فرار ہو گئے۔لاہور گیریژن گالف کلب کی ممبر شب دلوانے کا جھانسہ دے کر10 لاکھ روپے ہتھیانے والے ملزم کے خلاف تھانہ صدربیرونی  میں مقدمہ درج کرلیاگیا۔تھانہ دھمیال کے علاقہ الحرم سٹی میں محمد عامر کے گھرکے تالے توڑکر ساڑھے تین تولے وزنی طلائی زیورات ، 3لاکھ 65ہزار روپے اڑا لیے گئے۔ دیگر وارداتیں تھانہ صادق آباد،تھانہ ویسٹریج ،تھانہ نصیرآباد ،تھانہ ٹیکسلا،تھانہ دھمیال ،تھانہ نیوٹاؤن ،تھانہ ریس کورس ،تھانہ صدرواہ ، ،تھانہ رتہ امرال ،تھانہ سول لائنز ،تھانہ روات، تھانہ رمنا ، کھنہ، تھانہ لوہی بھیر کی حدود میں ہوئیں۔
اسلام آباد سے مزید