• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فلم ’جاوید اقبال‘ کو ساؤتھ ایشین فلم فیسٹیول میں پیش کیا جائے گا

فائل فوٹو
فائل فوٹو

پاکستانی فلم ’جاوید اقبال‘ کو امریکا میں منعقدہ ساؤتھ ایشین فلم فیسٹیول میں پریمیئر کے لئے منتخب کرلیا گیا۔

ملکی سطح پر سینسر اور بین الاقوامی سطح پر پزیرائی حاصل کرنے والی فلم’جاوید اقبال، دی اَن ٹولڈ اسٹوری آف اے سیریل کلر‘ یوکے فلم فیسٹیول کے بعد اب ڈی سی فلم فیسٹیول میں بھی پریمیئر میں پیش کی جائے گی۔

ڈائریکٹر ابوعلیحہ نے ٹویٹر پر اعلان کرتے ہوئے لکھا ہے کہ جاوید اقبال نے ایک اور سنگ میل عبور کرلیا اور واشنگٹن میں ہونے والے ڈی سی ساوتھ ایشین فلم فیسٹیول کے لئے منتخب ہوگئی۔

11 واں فلم فیسٹیول یکم نومبر سے واشنگٹن ڈی سی میں شروع ہوگا جو کہ 8 نومبر تک جاری رہے گا۔

خیال رہے کہ قاتل جاوید اقبال نے 1998 اور 1999 میں تقریباً 100 بچوں کو جنسی طور پر ہراساں کرکے ناصرف قتل کیا بلکہ اس نے اپنے خلاف ثبوتوں کو مٹانے کے لیے ان بچوں کی لاشیں تیزاب میں ڈال کر تلف کردی تھیں۔


فلم میں معروف اداکار یاسر حسین نے مرکزی جبکہ عائشہ عمر نے پولیس انسپکٹر کا اہم کردار نبھایا ہے۔ اس سے قبل فلم کا ورلڈ پریمیئر مئی میں یوکے فلم فیسٹیول میں ہوا تھا۔


انٹرٹینمنٹ سے مزید