• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آرمی چیف کے تقرر پر باولے کی باتیں اہم نہیں، فضل الرحمان

پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہے کہ آرمی چیف کی تقرری سے متعلق ہم بلاوجہ ایک باولے کی باتوں کو اہمیت دے رہے ہیں، عمران خان اس قابل نہیں کہ ان کی کسی بات کو سنجیدگی سے لیا جائے۔

پی ڈی ایم نے ضمنی انتخابات میں یوسف رضا گیلانی کے بیٹے موسیٰ گیلانی کی حمایت کا اعلان کردیا۔

ملتان میں یوسف رضا گیلانی کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ ملتان ضمنی انتخابات میں یوسف گیلانی کے بیٹے کا ہمارے پاس آنا سر آنکھوں پر ہے، بطور اتحادی بھی ہم ان کا ساتھ دینے کے پابند ہیں۔

مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ بڑی جدوجہد کے بعد اس قوم کو فتنہ سے آزادی ملی ہے، پوری قوم کو ملنے والے جھٹکے اس سے چھٹکارے کے آفٹر شاکس ہیں، فتنہ کو کیفر کردار تک پہنچانے کے لیے عوام ہمارا ساتھ دے۔

سربراہ پی ڈی ایم نے کہا کہ ہمیں چھوٹی چھوٹی باتیں دکھانی پڑی ہیں، وارنٹ گرفتاری دکھایا تو عوام نے دیکھا یہ کیسے بھاگا، پی ٹی آئی سے کوئی بات نہیں ہو سکتی۔

مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ غیر سنجیدہ آدمی کی بات کو بھلا دینا چاہیے، اس کی کوئی اہمیت نہیں، فیصلہ وزیراعظم کریں گے، وہ کون ہوتا ہے جو ہمیں مشورہ دیتا ہے۔

قومی خبریں سے مزید