گجرات (نمائندہ جنگ) گجرات میں رمضان کے آغاز سے ہی اشیاء خوردونوش کی قیمتوںمیں اضافہ کر دیا گیا، جن اشیاء میں از خود اضافہ کیا گیا ہے ان میں بکرے کا گوشت، گائے کا گوشت، چکن، سبزیوں، پھلوں، دالوں، آئل اور دیگر روزمرہ کی اشیاء شامل ہیں، ضلعی انتظامیہ کے مطابق جو از خود قیمتوں میں اضافہ کر رہے ہیں، ان کو عید جیل میں ہی گزارنا پڑے گی، اس لیے وہ ضلعی انتظامیہ کی جاری کردہ لسٹ کے مطابق لوگوں سے قیمتیں وصول کریں۔