نئی دہلی (اے ایف پی) بھارت میں کوہ ہمالیہ پر برف کا تودہ گرنے سے 4 کوہ پیما ہلاک ہوگئے، حادثے میں 26افراد اب بھی لاپتہ ہیں جبکہ بھارتی حکام کا کہنا ہے کہ رات گئے خراب موسم کی وجہ سے ریسکیو آپریشن معطل کردیا گیا ہے۔انڈیا میں کوہ پیماوں کی تربیت کے ادارے نہرو انسٹی ٹیوٹ آف ماونٹنئرنگ نے بتایا کہ حادثے کے شکار افراد میں ان کے 34 زیر تربیت کوہ پیما اور 7 انسٹرکٹرز شامل ہیں۔ بھارتی میڈیا نے شمالی ریاست اتراکھنڈ میں 16 ہزار فٹ بلندی پر ہونے والے حادثے کے بعد ہلاکتوں کی تعداد 10 بتائی ہے جبکہ حادثے کا شکار افراد میں درجنوں زیر تربیت کوہ پیما بھی شامل ہیں۔