• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سری لنکا: تیل اسکینڈل میں کرکٹ لیجنڈ ارجن رانا ٹنگا کو گرفتار کرنے کا فیصلہ

کولمبو( نیوز ڈیسک)سری لنکا کے حکام کرکٹ ورلڈ کپ جیتنے والے سری لنکن کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان ارجن رانا ٹنگا اور ان کے بھائی کو بطور وزیر پٹرولیم بدعنوانی کے الزام میں گرفتار کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔ راناٹنگا اور ان کے بھائی پر طویل مدتی تیل خریداری کے معاہدوں کا طریقہ کار تبدیل کرنے، زیادہ قیمت پر جگہ کی خریداری کرنے کا الزام ہے، پیر کو ایک عدالت میں بتایا گیا کہ تیل کی 27 خریداریوں میں ریاست کو مجموعی طور پر 800 ملین روپے کا نقصان ہوا ہے، رشوت خوری یا بدعنوانی کے الزامات کی تحقیقات کرنے والے کمیشن کے مطابق 2017 میں جب سودے ہوئے تھے اس وقت صرف 5 ملین ڈالر کے برابر تھے۔ ارجن رانا ٹنگا بیرون ملک ہیں انہیں واپسی پر گرفتار کر لیا جائے گا۔

دنیا بھر سے سے مزید