• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بہاولپور : اے ایس آئی کی خاتون کیساتھ زیادتی ،پولیس کے حوالے

بہاولپور(ڈسٹرکٹ رپورٹر)  اے ایس آئی نے  خاتون کو زیادتی کا نشانہ بناڈالا، شوہر موقع پر پہنچ گیا، اہل علاقہ اورشوہر نے اہلکار کو قابوکر کےتھانہ بغداد الجدید  کو اطلاع کردی، ایس ایچ او نے اے ایس آئی کوحراست میں لے لیا، تفصیلات کے مطابق عابد نامی شہری نے پولیس تھانہ بغدادالجدید کو اطلاع دی کہ اے  ایس   آئی منیر حال تعینات تھانہ ڈیراور نے اس کی غیر موجودگی میں گھر میں گھس کر اس کی بیوی کے ساتھ  زیادتی کی ہے۔اے ایس آئی کوقابو کرلیاگیاہے فوری پولیس بھجوائی جائے۔ جس پر پولیس تھانہ بغداد موقع پر پہنچ گئی اوراے ایس آئی منیر کوحراست میں لے لیا۔ اس حوالے سے ایس ایچ او بغداد الجدید انسپکٹر اسجد نے جنگ کوبتایاکہ سارا معاملہ زیرتفتیش ہے۔افسران کے نوٹس میں معاملہ دے دیاگیاہے،قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی۔
تازہ ترین