• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

برطانوی ایتھلیٹ نے سب سے زیادہ باڈی ویٹ اسکواٹس کا عالمی ریکارڈ اپنے نام کرلیا

فائل فوٹو
فائل فوٹو

ملیے 25 سالہ برطانوی ایتھلیٹ کرنجیت کور بینز سے جنہوں نے ایک منٹ میں سب سے زیادہ باڈی ویٹ اسکواٹس کا عالمی ریکارڈ قائم کر دیا۔

بھارتی نژاد برطانوی کرنجیت کور پہلی برطانوی سیکھ پاور لفٹر ہیں جنہوں نے مردوں کے اس کھیل میں خود کو صنف آہن ثابت کردکھایا۔

انہوں نے 1 منٹ میں اپنے وزن کے برابر وزن اُٹھایا اور  42 اسکواٹس لفٹ کئے اور اپنا نام گنیز ورلڈ ریکارڈ بُگ میں درج کروا لیا۔

کرنجیت کور بینز 17 سال کی عمر سے پاور لفٹنگ کر رہی ہیں، انہوں نے مختلف چیمپئین شپ بھی اپنے نام کر رکھیں ہیں۔

دلچسپ و عجیب سے مزید