• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کنزرویٹو پارٹی ہمیشہ کم ٹیکسوں کی حامی رہی ہے، برطانوی وزیراعظم

برطانوی وزیراعظم نے کہا کہ دنیا کو پیغام دے رہے ہیں برطانیہ بزنس کیلئے اوپن ہے۔
برطانوی وزیراعظم نے کہا کہ دنیا کو پیغام دے رہے ہیں برطانیہ بزنس کیلئے اوپن ہے۔

برطانوی وزیراعظم لز ٹرس نے کہا ہے کہ معیشت کی بہتری کیلئے میری تین ترجیحات ہیں اور وہ ہیں ترقی، ترقی اور ترقی۔

برطانوی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق انہوں نے ان خیالات کا اظہار برمنگھم میں کنزرویٹو پارٹی کی سالانہ کانفرنس سے خطاب کے دوران کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ کنزرویٹو پارٹی ہمیشہ کم ٹیکسوں کی حامی رہی ہے۔ 

برطانوی وزیراعظم نے کہا کہ دنیا کو پیغام دے رہے ہیں برطانیہ بزنس کیلئے اوپن ہے۔

لز ٹرس نے مزید کہا کہ برطانیہ، یورپی ملک کی نسبت توانائی بحران سے نمٹنے کیلئے زیادہ اقدامات کر رہا ہے۔

انوائرمنٹ گروپ کے حامیوں نے  لز ٹرس کی تقریر کے دوران احتجاج کیا۔

برطانوی وزیراعظم نے کہا کہ اسٹیمپ ڈیوٹی میں کمی سے پہلی بار گھر خریدنے والوں کو آسانی ہوگی۔ انکم ٹیکس کی بنیادی شرح میں کمی سے 3 کروڑ 10 لاکھ ورکرز کو فائدہ ہوگا۔ 

انہوں نے کہا کہ ملک بھر میں سپر فاسٹ برآمد بینڈ اور فون کے سگنلز کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے گا۔ رواں دہائی کے اختتام تک دفاعی بجٹ میں مجموعی قومی پیداوار کو 3 فیصد حصہ دیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ اتحادیوں سے مل کر پیوٹن کی مسلط کردہ جنگ کے خلاف یوکرین کی حمایت جاری رکھیں گے۔ یوکرین جنگ جیت سکتا ہے اور جیتے گا۔

لز ٹرس نے کہا کہ اپوزیشن کے پاس ملک کی ترقی کیلئے کوئی وژن نہیں۔ لیبر پارٹی انرجی کمپنیز پر ٹیکس لگانا چاہتی ہے، اس سے صرف عارضی مسئلہ حل ہوگا، صرف کنزرویٹو پارٹی کے پاس ملک کی ترقی کا واضح منصوبہ ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید