نئی دہلی(جنگ نیوز)بھارتی ہندو انتہا پسند تنظیم راشٹریہ سویم سیوک سنگھ(آرایس ایس ) کے سربراہ موہن بھاگوت نےکہاہےکہ آبادی کے کنٹرول کیلئےپالیسی بناتے وقت یہ پہلونظراندازنہ کیاجائےکہ آبادی میں مذہبی توازن برقرار رکھنا ضروری ہے،زبردستی مذہب تبدیلی سےبھارت ٹوٹ سکتاہے۔بلندشرح پیدائش کےساتھ ہمسایہ ممالک سےغیرقانونی بھارت آنیوالےبھی آبادی بڑھنےکی بڑی وجوہات ہیں،شرح پیدائش تو ایک وجہ ہے، زبردستی، لالچ اور طمع کے ذریعے تبدیلی مذہب کے ساتھ ہی ہمسایہ ممالک سے غیر قانونی طور پر بھارت آنے والے افراد بھی آبادی بڑھنے کی بڑی وجوہات میں سے ہیں۔