کراچی (نیوز ڈیسک)وینزویلا کی اپوزیشن رہنما نوبل انعام یافتہ ماریا کورینا ماچادو نے اعلان کیا ہے کہ وہ جلد ملک واپس جا کر آزاد اور شفاف انتخابات کے لیے جدوجہد کریں گی، جبکہ انہوں نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے نکولس مادورو کی گرفتاری کو سراہا اور کہا کہ منصفانہ انتخابات کی صورت میں اپوزیشن بھاری اکثریت سے کامیاب ہوگی۔ ماچادو کے مطابق 2024 کے انتخابات میں دھاندلی کے باوجود اپوزیشن نے واضح برتری حاصل کی تھی، تاہم ٹرمپ انتظامیہ فی الحال مادورو کی قریبی اتحادی اور عبوری صدر ڈیلسی روڈریگز کے ساتھ استحکام برقرار رکھنے کے لیے کام کرنے کی خواہاں ہے۔