کراچی(نیوزڈیسک) نیپال کے جنوبی سرحدی شہر بیَرگنج میں ایک مسجد پر حملے کے بعد حالات کشیدہ ہونے پر علاقے میں کرفیو نافذ کردیا گیا۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق یہ صورتحال ٹک ٹاک پر وائرل ہونے والی ایک ویڈیو سے پیدا ہوئی جس میں مذہبی جذبات کو ٹھیس پہنچانے والا مواد تھا۔ پولیس نے ویڈیو بنانے والے دو نوجوانوں کو مقامی افراد کی مدد سے حراست میں بھی لیا اور معاملہ رفع دفع کرانے کی کوشش بھی کی لیکن پھر بھی ایک مسجد میں توڑ پھوڑ کی گئی اور مذہبی کتب کی بے حرمتی کی گئی۔