ریاض (شاہد نعیم)یمن میں جنوبی بحران کے حل کیلئے ریاض میں جامع کانفرنس کی تیاری، عیدروس الزبیدی کی قیادت میں جنوبی عبوری کونسل کا وفد ریاض کا دورہ کرے گا۔ ڈاکٹر رشاد العلیمی کی درخواست پر کانفرنس کی میزبانی، جامع اور منصفانہ حل کی امیدہے۔ خصوصی ذرائع نے تصدیق کی ہے کہ جنوبی عبوری کونسل کے سربراہ عیدروس الزبیدی کی قیادت میں ایک وفد سعودی دارالحکومت ریاض روانہ ہوگا۔