کراچی(نیوز ڈیسک)ٹرمپ کی تازہ دھمکی کے بعد یورپ کا گرین لینڈ کے ساتھ اظہار یکجہتی،گرین لینڈ کےمستقبل کا فیصلہ وہاں کے عوام اور ڈنمارک کریں گے،یورپی رہنما ،امریکہ کی طرف سے آرکٹک جزیرے گرین لینڈ کو اپنے ساتھ ملانے (انضمام) کی دھمکی کے بعد سات یورپی ممالک نے گرین لینڈ کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا ہے۔ ان ممالک کا کہنا ہے کہ صرف گرین لینڈ اور ڈنمارک کو ہی اس کے مستقبل کا فیصلہ کرنے کا حق ہے۔