• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دبئی: مریکل گارڈن سالانہ پھولوں کی نمائش کا انعقاد 10 اکتوبر کیا جائے گا

فائل فوٹو
فائل فوٹو

دبئی میں دنیا کے سب سے بڑے پھولوں کے باغ ’مریکل گارڈن‘ کو سالانہ پھولوں کی نمائش کے لیے 10 اکتوبر سے کھولا جائے گا۔

’مریکل گارڈن انتظامیہ کے مطابق یہ پھولوں کی نمائش کا 11واں سیزن ہوگا۔ ہر سال کی طرح اس سال بھی یہ نمائش دنیا کی سب سے بڑی پھولوں کی نمائش ہوگی، جس میں 150 ملین سے زائد پھولوں اور پودوں کی مدد سے تیار کردہ خوبصورت اور دلکش سجاوٹ عوام کی توجہ کا مرکز ہوگی۔

توقع کی جا رہی ہے کہ رواسں سال بھی پھولوں کے باغ میں گزشتہ سال کی نمائش سے خاتون کے مجسمے، مختلف کارٹونز کے مجسمے اور 5 لاکھ پھولوں سے تیار کردہ طیارےA380کی نقل کو بھی عوام کے لیے پیش کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ 2011 سے اب تک ہسالانہ پھولوں کی نمائش کا انعقاد کیا جارہا ہے جبکہ مریکل گارڈن نے 2016 سے اب تک گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں 3 اعزازات بھی اپنے نام کر لیئے ہیں۔

دلچسپ و عجیب سے مزید