• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حکومت الیکشن کی ممکنہ تاریخ دیکر PTI کو پارلیمنٹ میں لائے، فہمیدہ مرزا

کراچی(ٹی وی رپورٹ)سابق اسپیکر قومی اسمبلی فہمیدہ مرزا نے کہا ہے کہ حکومت پی ٹی آئی کو نئے انتخابات کیلئے ممکنہ تاریخ دے کر پارلیمنٹ میں واپس لائے،وکیل تحریک انصاف سینیٹر بیرسٹر علی ظفر نے کہا کہ زیادہ ارکان اسمبلی استعفے دیں تو قانون کے مطابق انکوائری کرنا اسپیکر کا فرض ہے، تحریک انصاف کے سینئر رہنما حامد خان نے کہا کہ اسپیکر کی11ارکان کے استعفے منظور کرنیکی پالیسی غلط ہے،وہ جیو نیوز کے پروگرام ’’کیپٹل ٹاک‘‘ میں میزبان حامد میر سے گفتگو کررہے تھے۔ پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے سابق اسپیکر قومی اسمبلی فہمیدہ مرزا نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی ارکان قومی اسمبلی کے استعفوں کے معاملہ پر اسپیکر کا اقدام بدنیتی پر مبنی ہے، پی ٹی آئی کے ارکان قومی اسمبلی نے ایوان میں کھڑے ہوکر استعفوں کا اعلان کیا تھا، اس وقت کے اسپیکر قومی اسمبلی نے استعفے قبول بھی کرلئے تھے، ڈپٹی اسپیکر قاسم سوری نے پی ٹی آئی ارکان کے استعفے اسپیکر کی حیثیت میں قبول کئے تھے، جب ایک اسپیکر استعفے قبول کرلے تو دوسرا اسپیکر اس فیصلے کو واپس نہیں لے سکتا، اسپیکر نے مستعفی 123 ارکان میں سے صرف10 ایم این ایز کے استعفے کس معیار کے تحت قبول کئے ہیں، استعفوں کو چھ مہینے ہوگئے اسپیکر ابھی تک تعین نہیں کرسکے کہ کون استعفے دے رہا ہے کون نہیں دے رہا، کچھ ارکان اسمبلی اگر اسپیکر کو فون پر اپنے استعفے قبول کرنے سے منع کررہے ہیں تو ان کے نام بتائیں۔

اہم خبریں سے مزید