کراچی (نیوز ڈیسک) پاکستان میں امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم کے دورہ آزاد کشمیر اور اس موقع پر بار ہار آزاد کشمیر کا نام لینے پر بھارت سیخ پا، انڈین وزارت خارجہ کے ترجمان ارندام باگچی نے پریس کانفرنس کے دوران بتایا کہ بھارتی حکومت نے ڈونلڈ بلوم کی جانب سے آزاد کشمیر کا دورہ کرنے اور بار بار آزاد کشمیر کا نام لینے پر اپنے خدشات سے امریکا کو آگاہ کردیا ہے۔ انہوں نے ایک بار پھر پاک چین اقتصادی راہداری کے بارے میں بھی زہر افشانی کرتے ہوئے کہا کہ وہ کشمیر میں اس پراجیکٹ کی مخالفت کرتے ہیں اور یہ ناقابل قبول ہے۔