• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت جلد اپنی ڈیجیٹل ورچوئل کرنسی ’’اِی روپیِ‘‘ متعارف کرائے گا

کراچی (نیوز ڈیسک) بھارت کے مرکزی بینک (آر بی آئی) نے کہا ہے کہ جلد ہی مخصوص استعمال کے معاملات کیلئے ورچوئل ڈیجیٹل کرنسی کے طور پر E-Rupee متعارف کرایا جائے گا۔ بینک کی طرف سے جاری کر دہ بیان میں کہا گیا ہے کہ ابتدائی طور پر یہ ایک پائلٹ پروجیکٹ ہوگا، اقدام کے نتیجے میں دولت کی نوعیت اور اس کے افعال فیصلہ کن انداز سے تبدیل ہو جائیں گے۔ ڈیجیٹل روپیہ خود مختار کاغذی کرنسی کے مساوی ہوگا لیکن یہ ایک مختلف شکل کا ہے جو موجودہ کرنسی کے مساوی قابل تبادلہ ہوگا۔ مرکزی بینک کے مطابق، الیکٹرانک روپی کو ادائیگی، قانونی ٹینڈر، اور قدر کے محفوظ ذخیرہ کے طور پر قبول کیا جائے گا۔ بینک کے مطابق ای روپی میں ٹیکنالوجی اور ڈیزائن کے انتخاب، ڈیجیٹل روپے کے ممکنہ استعمال، اور جاری کرنے کے طریقہ کار جیسے اہم امور پر بھی تبادلہ خیال کیا جا چکا ہے۔

اہم خبریں سے مزید