• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
نسیم شاہ—فائل فوٹو
نسیم شاہ—فائل فوٹو

پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر نسیم شاہ کی طبعیت بہتر ہو گئی جبکہ فاسٹ بولر محمد حسنین ابھی مکمل آرام کر رہے ہیں۔

نسیم شاہ اور محمد حسنین وائرل انفیکشن کا شکار ہو گئے تھے، دونوں فاسٹ بولرز سہ فریقی سیریز کے ابتدائی دونوں میچز میں قومی ٹیم کا حصہ نہیں تھے۔

فاسٹ بولر نسیم شاہ نے کل اور آج نیٹ سیشن کیا ہے، انہوں نے آج اکیلے نیٹ سیشن کیا، ان کی طبیعت اب بہتر ہے۔

پاکستان کرکٹ اسکواڈ نے آج آرام کیا ہے، قومی اسکواڈ کل کرائسٹ چرچ میں ٹریننگ سیشن کرے گا۔

پاکستان ٹیم سہ فریقی سیریز میں اگلا میچ منگل کو نیوزی لینڈ کے خلاف کھیلے گی۔

واضح رہے کہ پاکستان ٹیم سہ فریقی سیریز میں دونوں میچز جیت چکی ہے۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید