• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عمران کا بیان منافقت اور جھوٹ ہے، مریم اورنگزیب

‎وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے سابق وزیراعظم عمران خان کے بیان کو کھلی منافقت اور جھوٹ قرار دیا ہے۔

اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ عمران خان کی تقریر سے پتہ لگ رہا تھا کہ فارن ایجنٹ فتنے نے نواز شریف صاحب کا انٹرویو دیکھ لیا ہے۔

لیگی رہنما نے سوال کیا کہ ‎پاک نام لے کر آپ اسی مُنہ سے جھوٹ، منافقت، بہتان اور الزام لگاتے ہیں، کوئی خوف خدا ہے آپ کو؟

مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ اگر ‎طاقتور قانون کے نیچے ہے تو عمران خان خود کو، فرح گوگی کو اور بشریٰ بی بی کو قانون کے حوالے کریں۔

قومی خبریں سے مزید