پنجاب کے شہر سرگودھا میں رشتے سے انکار پر نوجوان نے گھر میں داخل ہو کر لڑکی کے چہرے پر تیزاب پھینک دیا۔
سرگودھا پولیس نےملزم کو گرفتار کر کے اس کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔
پولیس کے مطابق تحصیل سلانوالی میں رستم علی نامی شخص نے محمد لطیف نامی شخص سے اُس کی بیٹی کا رشتہ مانگا تھا۔
رشتے سے انکار پر رستم نے گھر میں داخل ہو کر لڑکی پر تیزاب پھینک دیا۔
تیزاب گرنے سے لڑکی کا چہرہ بری طرح جھلس گیا، اسے تشویش ناک حالت میں اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔