وفاقی وزیر برائے آبی وسائل خورشید شاہ کا کہنا ہے کہ عمران خان لانگ مارچ نہیں کرے گا، گزشتہ مارچوں اور دھرنوں کا نتیجہ عمران خان کے سامنے ہے۔
ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ عمران خان نے پوری طاقت سے اس ملک پر حکومت کی، اب دھوکا دینے کیلئے بے اختیار ہونے کا رونا رو رہا ہے۔
خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ عمران خان اتنا کمزور اور بے اختیار تھا تو اسے حکومت کرنے کا کوئی اختیار نہیں تھا۔
انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان نے ساری توانائیاں اپوزیشن کے خلاف جھوٹے مقدمے بنانے کیلئے استعمال کیں۔