• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حمزہ علی عباسی ’دی لیجنڈ آف مولا جٹ‘ کے پریمیئر میں کیوں نظر نہیں آئے؟

حمزہ علی عباسی، فائل فوٹو
حمزہ علی عباسی، فائل فوٹو

جیو فلمز کی پیشکش، انسائیکلومیڈیا اور لاشاری فلمز کے بینر تلے تخلیق کی گئی فلم ’دی لیجنڈ آف مولاجٹ‘ کو طویل عرصے انتظار کے بعد آخر کار گزشتہ روز ریلیز کردیا گیا ہے۔

فلم کی ریلیز کے موقع پر رنگا رنگ  پریمیئر کی تقریب بھی منعقد کی گئی جس میں فلم کی کاسٹ کے علاوہ کئی نامور شوبز شخصیات نے بھی شرکت کی۔

البتہ،  فلم میں ’نوری نت‘ کا اہم اور منفی کردار ادا کرنے والے اداکار حمزہ علی عباسی نہیں نظر آئے۔

حمزہ علی عباسی نے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر فلم کے پریمیئر میں اپنی غیر موجودگی کی وجہ خود ہی بتادی۔

اُنہوں نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ’مجھے بہت تیز بخار ہے جس کی وجہ سے میں فلم کے پریمیئر میں شریک نہیں ہوسکا لیکن میری نیک تمنائیں سب کے ساتھ ہیں‘۔




انٹرٹینمنٹ سے مزید