اوکاڑہ میں مبینہ پولیس مقابلے میں ایک ڈاکو ہلاک جبکہ اس کے دوساتھی فرار ہوگئے۔
ڈی پی او،او کاڑہ فیصل رانا کے مطابق نواحی قصبے 52 ٹو ۔ ایل میں تین ڈاکو ڈکیتی کی واردات کےبعد فرار ہورہےتھے کہ اطلاع ملنےپر پولیس پارٹی وہاں پہنچ گئی ۔
ڈاکو ؤں نے پولیس کو دیکھ کر فائرنگ شروع کردی جس کی زد میں آکران کا اپنا ساتھی ہلاک ہوگیا ۔ دو نوں ڈاکو موٹر سائیکل اوراسلحہ چھوڑ کرفرار ہوگئے۔
ڈی پی او، رانا فیصل کے مطابق پولیس نے ڈاکوؤں کا موٹر سائیکل اور اسلحہ قبضے میں لے لیا ۔