• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فلم ’دی لیجنڈ آف مولا جٹ‘ دیکھنے والے سعودی شائقین کا کیا کہنا ہے؟


پاکستانی فلم کی تاریخ میں سب سے بھاری بھرکم بجٹ سے بننے والی فلم دی لیجنڈ آف مولا جٹ کو دیکھنے والے شائقین نے تعریفوں کے پُل باندھ دیے ہیں۔

رواں ہفتے 13 اکتوبر کو بلال لاشاری کی ہدایتکاری میں بننے والی فلم دی لیجنڈ آف مولا جٹ ریلیز کی گئی۔

فلم دیکھنے والے شائقین کو جیو فلم کا یہ شاہکار خوب بھایا ہے۔

شائقین کا فلم دیکھنے کے بعد اپنے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے فلم کے ہدایتکار سمیت کاسٹ، کرداروں اور متاثر کُن اداکاری کی بھی خوب تعریف کی گئی۔

شائقین کے مطابق اُنہیں فلم ’دی لیجنڈ آف مولا جٹ‘  کی کہانی، ہر ایک سین، فریمنگ، کردار، عکس بندی اور اداکاری بہترین لگی ہے۔

واضح رہے کہ فلم ’دی لیجنڈ آف مولا جٹ‘ نے اپنی ریلیز کے پہلے دن ہی کئی ریکارڈ توڑ ڈالے ہیں، مولا جٹ کی پہلے دن کمائی 10 کروڑ رہی۔

فلم ’دی لیجنڈ آف مولا جٹ‘ 420 سے زائد غیر ملکی اسکرینز پر ریلیز ہونے والی پہلی پاکستانی فلم ہے، اس کے علاوہ یہ سعودی عرب میں ریلیز ہونے والی پہلی پاکستانی فلم بھی ہے۔

بلال لاشاری کی ہدایتکاری میں بننے والی اس فلم کو تقریباً 30 سے زائد ممالک میں ایک ساتھ ریلیز کیا گیا ہے۔

فلم ’دی لیجنڈ آف مولا جٹ‘ کی کاسٹ میں فواد خان، حمزہ علی عباسی، حمیمہ ملک، ماہرہ خان، گوہر رشید، شمعون عباسی اور شفقت چیمہ شامل ہیں۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید