بھارتی مداح نے پاکستان کرکٹ ٹیم کے اوپننگ بیٹر محمد رضوان سے اپنی خواہش کا اظہار کردیا۔
آسٹریلیا میں ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں شرکت کے لیے موجود پاکستان ٹیم کے وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان نیٹ میں بیٹنگ پریکٹس کر رہے تھے کہ اس دوران بھارتی مداح نے انہیں اپنی خواہش بتائی۔
بیٹنگ پریکٹس میں مصروف محمد رضوان کو بھارتی مداح پیچھے سے مخاطب کر کے کہتا ہے کہ میں آپ کو لیگ اسپن بولنگ کرانا چاہتا ہوں۔
بھارتی مداح کی خواہش پر پاکستانی بیٹر اسُے جواب دیتے ہیں کہ ہاں کرا دینا پھر پشاور آجاؤ وہاں پہ۔
محمد رضوان کا جواب سن کر بھارتی مداح مسکرا کر کہتا ہے کہ میں تو انڈیا سے ہوں۔
بھارتی شخص نے کہا کہ محمد رضوان سے بات کر کے بہت اچھا لگا، رضوان کا انداز دوستوں جیسا ہے اور اتنے اچھے طریقے سے کون بات کرتا ہے۔
بھارتی مداح نے کہا کہ اس وقت میرے پسندیدہ کھلاڑی محمد رضوان ہیں، کل رات بھی ان کو پریکٹس کرتے دیکھا تھا۔
انہوں نے کہا کہ محمد رضوان کو کھیلتا دیکھ کر دل چاہ رہا ہے کہ ان کو بار بار دیکھتا رہوں۔
بھارتی مداح نے محمد رضوان کے شاٹس کی بھی خوب تعریف کی۔
واضح رہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں پاک بھارت ٹاکرا اتوار کو شیڈول ہے۔