عالمی شہرت یافتہ پاکستانی گلوکار عاطف اسلم کی نئی میوزِک ویڈیو میں ایک بھارتی اداکارہ اپنے خوبصورت جلوے بکھیرتے نظر آئیں گی۔
اگر آپ کو لگتا ہے کہ دونوں ممالک کے مابین جاری سیاسی کشیدگی کے باعث پاکستانی اور بھارتی فنکاروں نے ایک ساتھ کام کرنا بند کردیا ہےتو آپ غلط ہیں۔
عاطف اسلم نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنی نئی آنے والی میوزِک ویڈیو ’مون رائز‘ کا پوسٹر شیئرکیا ہے۔
گلوکار کی جانب سے شیئر کیے گئے پوسٹر میں ان کے ساتھ بالی ووڈ کی نامور اداکارہ ایمی جیکسن کی تصویر آویزاں ہے۔
اُنہوں نے میوزِک ویڈیو کا پوسٹر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ’چڑھتے ہوئے چاند کے ساتھ محبت حاصل کریں‘۔
عاطف اسلم نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں مداحوں کو خوشخبری سناتے ہوئے یہ اعلان کیا کہ بہت جلد ان کی یہ نئی میوزِک ویڈیو ریلیز ہونے والی ہے۔