انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ٹی ٹوئنٹی مارمیٹ میں پلیئرز کی رینکنگ جاری کردی۔
ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ میں پاکستان کے محمد رضوان کی پہلی پوزیشن برقرار ہے، ان کے رینکنگ پوائنٹس 853 سے بڑھ کر 861 ہوگئے۔
بھارت کے سوریا کمار یادیو کا بھی دوسرا نمبر برقرار ہے جبکہ پاکستان ٹیم کے کپتان بابر اعظم تیسرے نمبر پر موجود ہیں۔
ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ میں آسٹریلیا کے فاسٹ بولر جوش ہیزل ووڈ کی پہلی اور افغانستان کے اسپنر راشد خان کی دوسری پوزیشن برقرار ہے۔
نئی رینکنگ میں سری لنکا کے وانندو ہسارنگا تیسرے نمبر پر آگئے ہیں جبکہ جنوبی افریقا کے تبریز شمسی چوتھے نمبر پر چلے گئے۔
پاکستان کے فاسٹ بولر حارث رؤف کا 14 اور اسپنر شاداب خان کا ٹی ٹوئنٹی رینکنگ میں 15 واں نمبر ہے۔
آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی آل راؤنڈر رینکنگ میں بنگلادیش کے شکیب الحسن نمبر ون پر آگئے ہیں جبکہ افغانستان کے محمد نبی کا دوسرا نمبر ہے۔