• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستانی نژاد کینیڈین ماریہ ابرار مصنوعی ذہانت کی 25 بہترین خواتین میں شامل

فائل فوٹو
فائل فوٹو

کینیڈا نے مصنوعی ذہانت کے شعبے میں ٹاپ 25 خواتین کی فہرست جاری کی جس میں ایک پاکستانی نژاد کینیڈین خاتون ماریہ ابرار بھی شامل ہیں۔

ٹاپ 25 خواتین کی اس فہرست میں ماریہ ابرار 10ویں نمبر پر جگہ بنانے میں کامیاب ہوگئیں۔

یہ فہرست برطانوی ادارے ’ری ورک‘ کی جانب سے جاری کی گئی ہے، جو کہ ایک مصنوعی ذہانت (Al) اور ڈیپ لرنگ کانٹینٹ پروڈیوسر ادارہ ہے۔

ماریہ ابرار ایک پاکستانی ڈیڈا سائنسدان ہیں جو گزشتہ 14 برس سے اس شعبے سے وابستہ ہیں اور 2021 سے میٹا ریئلٹی لیبز میں اپنی خدمات انجام دے رہی ہیں۔

اس سے قبل انہوں نے VEON، Trulioo اور Oliver Solutions جیسے کئی بین الاقوامی اداروں کے ساتھ کام کیا ہے۔

ماریہ ابرار ان پاکستانی نوجوان خواتین کے لیے مشعل راہ ہیں جو مصنوعی ذہانت کے شعبے میں قسمت آزمانہ چاہتی ہیں۔

انہوں نے پاکستان سمیت یوکرین، بنگلہ دیش، روس، اٹلی اور کینیڈا سے وابستہ کئی نوجوانوں کو مصنوعی ذہانت کے شعبے میں ڈیٹا سائنس کی تربیت بھی دی ہے۔

سائنس و ٹیکنالوجی سے مزید