• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تجدید تعلقات کیلئے ایران اور سعودی عرب سفارتخانے کھولیں، مشیر ایرانی سپریم لیڈر

پچھلے سال تہران اور ریاض نے تعلقات میں بہتری کے لیے براہ راست بات چیت شروع کی تھی۔
پچھلے سال تہران اور ریاض نے تعلقات میں بہتری کے لیے براہ راست بات چیت شروع کی تھی۔

ایران کے سپریم لیڈر آیت اللّٰہ خامنہ ای کے مشیر کا کہنا ہے کہ ایران اور سعودی عرب اپنے سفارتخانے کھولیں تاکہ دونوں ملکوں کے مابین تعلقات کی تجدید نو ہوسکے۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق مشیر علی اکبر ولایتی نے کہا کہ ہم سعودی عرب کے ہمسائے ہیں اور ہم دونوں ممالک کو ایک ساتھ ہی رہنا ہوگا۔

ان کا کہنا تھا کہ دونوں ملکوں کے سفارتخانے کھلنے چاہئیں تاکہ ہمارے مسائل بہتر طریقے سے حل ہوسکیں۔

یاد رہے کہ پچھلے سال تہران اور ریاض نے تعلقات میں بہتری کے لیے براہ راست بات چیت شروع کی تھی۔

عراق کے دارالحکومت بغداد میں سعودی عرب اور ایران کے مذاکرات کے 5 اجلاس ہوچکے ہیں، آخری اجلاس رواں برس اپریل میں ہوا تھا۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید