اسلام آباد ( خالد مصطفی)ثالثی کی عدالت نے کشن گنگا رینٹل ہائیڈرو پاور پروجیکٹ کا تنازع تقریباً حل کرلیا ہے ۔ چیف جسٹس سپریم کورٹ آف امریکا نے عدالت کے لیگل ممبر کے علاوہ امپیریل کالج آف لندن کے ریکٹر کو ٹیکنیکل ممبر مقرر کیا ہے ۔پاکستان نے بھی اس مقصد کیلئے ثالث کے طور پر دو ناموں کے حتمی شکل دے دی ہے ۔ ورلڈ بینک جس نے1960ء میں سندھ طاس معاہدہ کرایا تھا۔ اس نے ثالثی عدالت کی تشکیل مکمل کرلی ہے۔ اگر بھارت کی جانب سے دو ثالثوں کے نام فراہم نہ کئے جائیں تب بھی ثالث عدالت مکمل تصور ہوگی ۔جس کے 05ارکان ہوں گے۔