• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت: 30 لاکھ سے زائد سرکاری ملازمین ’مصنوعی ذہانت‘ کی تربیت لیں گے

بھارت کے تعلیمی ادارے میں آرٹیفشل انٹیلیجنس کی ایک کلاس، فائل فوٹو
بھارت کے تعلیمی ادارے میں آرٹیفشل انٹیلیجنس کی ایک کلاس، فائل فوٹو

بھارت اگلے سال 30 لاکھ سے زائد سرکاری ملازمین کو مصنوعی ذہانت، مشین لرننگ اور بلاک چین سمیت دیگر جدید ٹیکنالوجیز کی تربیت دے گا۔

بھارت کے مرکزی وزیر جتیندرا سنگھ کا کہنا ہے کہ مرکزی اور ریاستی سرکاری عہدیداران کو یہ تربیت دینے کا مقصد بااثر گورننس اور نچلے حصے تک سروس ڈلیوری کو بہتر بنانا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ مرکز میں 25 جبکہ ریاستی سطح پر 33 تربیتی اداروں ہیں جہاں سرکاری ملازمین کو مصنوعی ذہانت کی تربیت دی جائے گی۔

وزیر کا کہنا تھا کہ مصنوعی ذہانت اور مشین لرننگ کے ذریعے جی ایس ٹی اور انکم ٹیکس گوشواروں میں فراڈ کی نشاندہی کی جاسکتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ سرکاری افسران جلد ہی روزمرہ کے دفتری اور انتظامی امور میں جدید ٹیکنالوجی استعمال کریں گے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید