• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارتی کرکٹ بورڈ کے سیکریٹری کے بیان پر جاوید میانداد کا جواب

فوٹو بشکریہ انٹرنیٹ
فوٹو بشکریہ انٹرنیٹ

پاکستان کے عالمی شہرت یافتہ کرکٹر جاوید میانداد کا ایشین کرکٹ کونسل کے صدر اور بھارتی کرکٹ بورڈ کے سیکریٹری جے شاہ کے بیان پر ردعمل سامنے آگیا ہے۔

جاوید میانداد نے ایک نجی چینل پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سیاست کو کرکٹ سے دور رکھنا چاہیے۔

جاوید میانداد نے کہا کہ آئی سی سی کا کیا مطلب ہے، اگر ایسا ہے تو ایشیا کپ کو ختم کردیں، ہم ایشیا میں ہیں، ہمیں صرف ایک دوسرے سے کھیلنے کا فائدہ ہوگا، آپ کو کرکٹ میں سیاست نہیں لانی چاہیے۔

سابق کپتان نے مزید کہا کہ میں کھلاڑیوں کی خاطر سب سے درخواست کرتا ہوں کہ یہ کسی کو اٹھانے اور پسند کرنے کی پالیسی غلط ہے ورنہ آپ کو کرکٹ چھوڑ دینی چاہیے۔

اس سے قبل سابق کپتان وسیم اکرم نے کہا تھا کہ اگر جے شاہ ایسا بیان دینا چاہتے تھے تو انہیں کم از کم پی سی بی کے چیئرمین رمیز راجہ سے رابطہ کرنا چاہیے تھا۔

وسیم اکرم کا کہنا تھا کہ ایشیا کپ کی میزبانی کے حقوق پاکستان کو دیے گئے اور یہ حقوق پوری کونسل نے دیے۔

واضح رہے کہ منگل کو ایشین کرکٹ کونسل کے صدر اور بھارتی کرکٹ بورڈ کے سیکریٹری جے شاہ نے کہا تھا کہ اگلے سال ایشیا کپ کے لیے بھارتی ٹیم پاکستان نہیں جائے گی اور یہ ایونٹ نیوٹرل وینیو پر کھیلا جائے گا۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید