• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایشیا کرکٹ کونسل کے صدر کے بیان پر پی سی بی کا ردعمل

ایشیا کرکٹ کونسل کے صدر کے بیان پر پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کا ردعمل سامنے آگیا۔

ترجمان پاکستان کرکٹ بورڈ کا کہنا ہے کہ صدر اے سی سی جے شاہ کے بیان پر حیرت اور مایوسی ہوئی ہے، یہ بیان اے سی سی بورڈ یا پی سی بی سے مشاورت کے بغیر دیا گیا ہے۔

ترجمان پی سی بی کے مطابق سوچے سمجھے بغیر دیے گئے اس بیان کے منفی اثرات مرتب ہوں گے۔

ترجمان پی سی بی کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ جے شاہ کا پاکستان سے ایونٹ منتقلی کا بیان یکطرفہ ہے، ان کا بیان آئی سی سی اور اے سی سی کو تقسیم کرنے کے مترادف ہے۔

ترجمان کا مزید کہنا ہے کہ  اس بیان سے 2023 میں بھارت میں شیڈول ورلڈکپ اور 2024 سے 2031 تک بھارت میں شیڈول آئی سی سی کے ایونٹس میں پاکستان کی شرکت پر اثرات مرتب ہوسکتے ہیں۔

پی سی بی کے مطابق جے شاہ صدارت میں منعقدہ اے سی سی اجلاس میں ایشیا کپ کی میزبانی پاکستان کے سپرد کی گئی تھی۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کا اپنے ردعمل میں کہنا ہے کہ تاحال اے سی سی کے صدر کے بیان پر اے سی سی سے کوئی باضابطہ وضاحت موصول نہیں ہوئی ہے۔

پی سی بی نے اے سی سی سے اس اہم اور حساس معاملے پر ہنگامی اجلاس بلانے کی درخواست بھی کی ہے۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید