کراچی(اسٹاف رپورٹر) میلبورن کا موسم اچانک تبدیل ہوگیا ،ہفتے کوپریکٹس سیشن کے بھی بارش سے منسوخ ہونے کے امکانات تھے ،مگر بادل آئے، تھوڑی سی بارش برسی اور پھر دھوپ نکل آئی امکان ظاہر کیا جارہا ہے کہ میچ مکمل ہوگا۔وکٹوریہ کے دارلحکومت میں ہر جانب پاکستانی اور بھارتی لوگ دکھائی دے رہے ہیں جو اس بڑے میچ کو دیکھنے کے لئے آئے ہوئے ہیں۔مقامی رہائشی نے بتایا کہ میلبورن ایسا شہر ہے جہاں آپ ایک ہی دن میں چاروں موسموں کا تجربہ کر سکتے ہیں۔پاکستان کرکٹ ٹیم بابر اعظم نے کہا ہے کہ موسم ہمارے ہاتھ میں نہیں، بطورکپتان یہی چاہوں گا کہ پورا میچ ہو، ہر کوئی میچ کا منتظر ہے، جوبھی صورتحال ہو ہم تیار ہیں، اپنا سو فیصد دیں گے۔محکمہ موسمیات نے اتوار کو میلبورن میں بہتر موسم کی پیش گوئی کی ہے۔میلبورن میں موسم خوشگوار ہے، دھوپ کے ساتھ سرد ہوائیں بھی چل رہی ہیں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق اتوار کو درجہ حرارت 20 ڈگری رہنے کا امکان ہے جب کہ رات میں بارش کا 90 فیصد امکان ہے۔ اس دوران 6 ملی میٹر بارش ہوسکتی ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق اتوار کو بارش کے امکانات میں مزید کمی پیدا ہوگئی ہے۔