بہاولپور(سٹی رپورٹر) ریجنل کوارڈینیٹرپنجاب ہادی وحید احمد نے بہاولپور اور رحیم یار خان میں مختلف تربیتی سنٹرز کادورہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایک ہنر ایک نگر (آہن) پاکستان انڈسٹریل ڈویلپمنٹ کارپوریشن اور وزارت صنعت و پیداوار حکو مت پاکستان کے ماتحت کام کر رہی ہے، آہن کا بنیادی مقصد پاکستان کے غریب ہنر مند افراد کی آمدنی میں اضافہ او رمعیار زندگی میں بہتری لانے کیلئے ہنر مند افراد کو تربیت کے مواقع فراہم کر نا ہے، آہن اور سنٹرفار کلچراینڈ ڈویلپمنٹ (سی کے یو)کے تعاون سے بہاولپوراور رحیم یار خان میں ایمبرائیڈری سے منسلک ہنر مندخواتین کے ساتھ پروڈکٹ ڈویلپمنٹ تربیتی ورکشاپس جاری ہیں ،جس میں ایمبرائیڈری کے ہنر سے تعلق رکھنے والی خواتین کی کثیر تعداد بھر پور حصہ لے رہی ہیں۔ ورکشاپ کا بنیادی مقصدایمبرائیڈری کے فن میں ویلیو ایڈیشن اور جدت لانا ہے۔