لاہور کے علاقے اسلام پورہ میں لڑکی کے ساتھ مبینہ اجتماعی زیادتی کا واقعہ ہوا ہے۔
پولیس نے اجتماعی زیادتی کے واقعے کا مقدمہ درج کرکے 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔
ایف آئی آر کے مطابق ملزمان زیادتی کے دوران ویڈیو بھی بناتے رہے۔
دوسری جانب جہلم کے علاقے ڈھوک فردوس میں 2 ہفتے قبل 20 سال کی لڑکی کے قتل کی تحقیقات میں اہم پیش رفت ہوئی ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم نے بیوی کو قتل کرنے کا اعتراف کرلیا۔