• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان: مزید صرف 49 کورونا کیسز رپورٹ، کوئی جانی نقصان نہیں ہوا

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

پاکستان میں کورونا وائرس کے کیسز کی شرح میں مسلسل کمی جاری ہے، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اس موذی وباء کے باعث کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

ملک کورونا مریضوں کے حوالے سے مرتب کی گئی فہرست میں 53 ویں نمبر پر موجود ہے۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کیسز کی شرح صرف 0 اعشاریہ 55 فیصد ریکارڈ کی گئی۔

پاکستان میں مزید صرف 49 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔

کورونا وائرس کے زیرِ علاج مریضوں میں سے 39 کی حالت تشویش ناک ہے۔

پاکستان بھر میں اب تک 30 ہزار 624 کورونا وائرس کے مریض انتقال کر چکے ہیں۔

کورونا وائرس کے کُل مریضوں کی تعداد 15 لاکھ 73 ہزار 690 ہو چکی ہے۔

گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک میں کورونا وائرس کے مزید 8 ہزار 944 ٹیسٹ کیے گئے، جبکہ اب تک کُل 3 کروڑ 7 لاکھ 67 ہزار 421 کورونا ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔

صحت سے مزید