• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان: کورونا شرح 0 اعشاریہ 52 فیصد ریکارڈ

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

پاکستان میں کورونا وائرس کے کیسز کی شرح میں مسلسل کمی جاری ہے، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اس موذی وباء کے باعث کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

ملک کورونا مریضوں کے حوالے سے مرتب کی گئی فہرست میں 53 ویں نمبر پر موجود ہے۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کیسز کی شرح صرف 0 اعشاریہ 52 فیصد ریکارڈ کی گئی۔

پاکستان میں مزید صرف ‎30 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔

کورونا وائرس کے زیرِ علاج مریضوں میں سے 44 کی حالت تشویش ناک ہے۔

پاکستان بھر میں اب تک 30 ہزار 624 کورونا وائرس کے مریض انتقال کر چکے ہیں۔

کورونا وائرس کے کُل مریضوں کی تعداد 15 لاکھ 73 ہزار 755 ہو چکی ہے۔

گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک میں کورونا وائرس کے مزید 5 ہزار 812 ٹیسٹ کیے گئے، جبکہ اب تک کُل 3 کروڑ 7 لاکھ 80 ہزار 622 کورونا ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔

این آئی ایچ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے مثبت کیسز کی شرح حیدر آباد میں 1 اعشاریہ 41 فیصد، ‎کراچی میں 0 اعشاریہ 94 فیصد، ‎لاہور میں 0 اعشاریہ 77 فیصد، ‎فیصل آباد میں 0 اعشاریہ 40 فیصد اور ‎اسلام آباد میں 0 اعشاریہ 29 فیصد ریکارڈ کی گئی۔