ایران میں دنیا کا ’میلا ترین شخص‘ کئی دہائیوں بعد پہلی بار نہانے کے چند ماہ بعد انتقال کرگیا۔
ایران کی سرکاری خبر ایجنسی اِرنا کے مطابق امو حاجی تقریباً نصف صدی سے نہایا نہیں تھا۔
94 سالہ شخص کا تعلق جنوبی صوبے فارس کے گاؤں دیجگاہ سے تھا، اور وہ غیرشادی شدہ تھا۔
مقامی عہدیدار نے بتایا کہ حاجی بیمار پڑنے کے ڈر سے نہاتا نہیں تھا لیکن کچھ مہینے پہلے گاؤں والوں نے اسے زبردستی نہلا دیا۔
ایرانی میڈیا کے مطابق 2013 میں دنیا کے میلے ترین آدمی پر دستاویزی فلم ’دی اسٹرینج لائف آف امو حاجی‘ بھی بنائی گئی تھی۔