کراچی (جنگ نیوز) پاکستان کا نمبر ون اور سب سے مقبول نیوز چینل ”جیو نیوز“ایک بار پھر اپنی روایت کو برقرار رکھتے ہوئے سب سے آگے نکل گیا ہے،پاک بھارت ٹاکرا ،2 کروڑ 20 لاکھ مرتبہ ”فیس بک“پر دیکھا گیا۔ ”ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ“کے سپر 12 مرحلے میں روایتی حریف پاکستان اور بھارت 23 اکتوبر کو آسٹریلیا کے گراؤنڈ ملیبورن میں ٹکرائے۔ بڑے ایونٹ کے سب سے بڑے مقابلے کا جنون بڑھانے کیلئے ”جیونیوز“ نے اپنے ناظرین کیلئے ”پاک بھارت ٹاکرے“ کا خصوصی اہتمام کیا تھا جس میں پاکستان کی نمائندگی سکندر بخت، عماد وسیم، معین خان، عاقب جاوید جبکہ بھارت کی نمائندگی ہربھجن سنگھ، مدن لعل، کپل دیو اور اتل واسن نے کی۔ پاکستان سے میزبانی کے فرائض شہزاد اقبال اور دانش انیس نے انجام دیئے۔