• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت میں مدد کے بجائے شہری زخمی لڑکی کی ویڈیو بناتے رہے

فوٹو بشکریہ سوشل میڈیا
فوٹو بشکریہ سوشل میڈیا

بھارت کی ریاست اتر پردیش کے ایک شہر میں کئی شہر ی بے ہوش کم عمر لڑکی کی مدد کے بجائے اس کی ویڈیو بناتے رہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق اتوار کو 13سالہ لڑکی کو سی سی ٹی وی ویڈیو میں ایک شخص کے ساتھ دیکھا گیا جس کے کچھ دیر بعد اسے سرکاری گیسٹ ہاؤس کے نزدیک زخمی حالت میں پایا گیا۔

بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ اہلخانہ کی شکایت پر پولیس نے زیادتی کا مقدمہ درجہ کرلیا ہے، تاہم اس حوالے سے میڈیکل رپورٹ سامنے نہیں آئی ہے۔

اس واقعے کی ویڈیوز سامنے آنے کے بعد سوشل میڈیا پر موقع پر موجود لوگوں کے رویے پر بھرپور تنقید کی جارہی ہے۔

واقعے کی ایک مزید ویڈیو میں دیکھا گیا کہ لوگوں کی بےحسی کے بعد ایک پولیس اہلکار لڑکی کو رکشے میں اسپتال منتقل کرتا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق پولیس نے سی سی ٹی وی ویڈیو میں لڑکی کے ساتھ نظر آنے والے شخص کی تلاش شروع کردی ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید