• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کشمیر پر بھارت کے غاصبانہ قبضے کیخلاف آج یوم سیاہ منانے کا فیصلہ

پشاور(نامہ نگار) خیبرپختونخوا حکومت نے کشمیر پر بھارت کی جانب سے غاصبانہ قبضے کے خلاف آج جمعرات 27 اکتوبر کو صوبہ بھر میں بھر پور طریقے سے یوم سیاہ منانے کا فیصلہ کیا ہے، اس سلسلے میں حکومت کی جانب سے تمام متعلقہ محکموں کو جاری کردہ مراسلے کے مطابق صوبہ بھر کے مساجد میں شہداء کے لئے فاتحہ خوانی اور خصوصی دعائیں کی جائیگی۔ضلعی و تحصیل سطح پر انڈیا کی جانب سے کشمیر پر غاصبانہ اور غیر قانونی قبضے کیخلاف تقریبات ، ریلیاں ، احتجاج اور واک بھی منعقد کئ جائینگے ۔ اسی طرح ڈویژنل و ضلعی سطح پر کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز کی سربراہی میں تقریبات کا اہتمام بھی کیا جائیگا۔ مراسلے میں مزید کہا گیا ہے کہ صوبہ بھر میں سڑکوں اور نمایاں جگہوں پر سیاہ جھنڈے، پاکستان و کشمیر کے جھنڈوں کے ساتھ پینا فلیکس، ہورڈنگز اور بینرز بھی آویزاں کئے جائینگے۔ محکمہ تعلیم یوم سیاہ کے موقع پر کالجوں اور سکولوں میں تقریری مقابلے منعقد کرینگے جبکہ تمام سکولوں میں مارننگ اسمبلی میں خصوصی دعائیں اور پرنسپلزکو طلبہ کو یوم سیاہ کے حوالے سے خطاب کرنے کی بھی ہدایت کی ہے۔ کشمیری عوام پرانڈیا کی جانب سے ظلم و بر بریت ڈھانے اور یوم سیاہ کے حوالے سے تصویری نمائش کے علاوہ تمام بڑے شہروں میں ڈیجیٹل سکرینز نصب کرنے کی بھی ہدایت کی گئی جس پر خصوصی ڈاکومنٹریز دکھائی جائیگی۔
پشاور سے مزید