پشاور(جنگ نیوز) سٹیٹ بینک آف پاکستان اور جامعہ پشاور کے شعبہ معاشیات کے تعاون سے "پاکستان فنانشل لٹریسی ویک 2025" کے تحت مالی خواندگی واک کا انعقاد کیا گیا جو شعبہ اقتصادیات سے شروع ہو کر ہوسٹل نمبر 9 گراؤنڈ پر اختتام پذیر ہوئی۔ واک میں چیف منیجر وقار علی، کمرشل بینکوں کے نمائندوں، اساتذہ، طلبہ اور مقامی افراد شریک ہوئے۔وقار علی نے کہا کہ مالی شمولیت، خواتین کی مالی رسائی اور نوجوانوں میں مالیاتی شعور کا فروغ اسٹیٹ بینک کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔ جامعہ پشاور مشن کی اہم شراکت دار ہیں اور مستقبل میں اس اشتراک کو مزید مضبوط کیا جائے گا۔یہ واک نہ صرف مالیاتی شعور کی ترویج کا ذریعہ بنی بلکہ مضبوط تعلیمی و مالیاتی شراکت داری کی جانب اہم قدم ثابت ہوئی۔