پشاور (لیڈی رپورٹر)ضلع مردان کی تحصیل تخت بھائی کے موزے کالو شاہ میں واقع محکمہ اوقاف کی 3610 کنال اراضی میں سے 3300 کنال پر کئی دہائیوں سےٓاباد140 خاندانوں نے پشاور پریس کلب میں جمعرات کے روز پریس کانفرنس کی اور محکمہ اوقاف کی جانب سے کاروائیوں پر شدید احتجاج کیا متاثرہ خاندانوں کہ نمائندگی کرتے ہوئے ڈاکٹر شیر محمد نے کہا کہ انہوں نے 1987 سے 2028 تک باقاعدہ لیز معاہدے کیے تھے اور 2025 تک اراضی کا کرایہ بھی جمع کرا چکے ہیں اس کے باوجود انہیں زبردستی بے دخل کیا جا رہا ہے جو کہ سپریم کورٹ آف پاکستان کے 16 جون 2014 اور پشاور ہائی کورٹ کے 15 جنوری 2019 کے واضح فیصلوں کی کھلم کھلا خلاف ورزی ہے انہوں نے کہا کہ عدالتی فیصلوں میں محکمہ اوقاف اور دیگر اداروں کو واضح ہدایت کی گئی تھی کہ معاہدہ شدہ افراد کو نہ ہراساں کیا جائے اور نہ ہی بے دخل کیا جائے ان خاندانوں نے محکمہ ریوینیو کے ساتھ اپنی زمینوں کی باقاعدہ رجسٹریشن بھی کروائی ہے۔