پشاور(جنگ نیوز)خیبرپختونخواکے ضلع دیر سے تعلق رکھنے والےمعروف فاسٹ بولر اور نسیم شاہ کو "ان ڈرائیو" نے اپنا برانڈ ایمبیسیڈر مقرر کر دیا ہے۔ اس بات کا اعلان کراچی میں منعقدہ تقریب میں کیا گیا۔ ان ڈرائیو پاکستان بھر میں ایک منفرد ماڈل کے تحت کام کر رہا ہے جس میں صارفین خود اپنا کرایہ تجویز کرتے ہیں اور ڈرائیورز سے براہ راست بات چیت کر کے معاہدہ طے پاتے ہیں۔ اس ماڈل کے تحت سفر کا مکمل اختیار صارف کے ہاتھ میں ہوتا ہے اور وہ بائیک، رکشہ یا کار جیسے آپشنز میں سے اپنی سہولت کے مطابق سروس منتخب کر سکتا ہے۔ ان ڈرائیو پاکستان کے کنٹری ہیڈ محمد اویس سعید نے کہا کہ نسیم شاہ کی سادگی، جذبہ اور لگن ہماری کمپنی کے وژن سے ہم آہنگ ہے۔ ان ڈرائیو عوام کو اختیار دینے، شفافیت اور منصفانہ سروسز کے عزم کے ساتھ کام کر رہا ہے۔ نسیم کی شخصیت انہی اقدار کی نمائندہ ہے۔ تقریب میں نسیم شاہ نے کہا کہ وہ ایک ایسے برانڈ کے ساتھ جڑنے پر فخر محسوس کررہے ہیں جو انصاف، مساوات اورعوام کے حقوق پر یقین رکھتا ہے۔