• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہشتنگری میں نقل مافیا کے خلاف میگا کریک ڈاؤن ، 15 دکاندار گرفتار

پشاور ( وقائع نگار ) ضلعی انتظامیہ پشاور کی جانب سے میٹرک امتحانات کے دوران نقل کے ناسور کے خاتمے کے لیے جاری اقدامات کے تحت ہشتنگری کے علاقے میں ایک بڑے پیمانے پر کریک ڈاؤن کیا گیا۔ کارروائی کے دوران امتحانی مواد، حل شدہ پرچوں اور دیگر غیرقانونی نقل کے سامان کی خرید و فروخت میں ملوث 15 دکانداروں کو گرفتار کر لیا گیا جبکہ ان کی دکانیں موقع پر سیل کر دی گئیں۔یہ کارروائی انتظامیہ کی جانب سے امتحانات کے شفاف اور منصفانہ انعقاد کو یقینی بنانے کے عزم کا عملی مظاہرہ ہے۔ ضلعی انتظامیہ پشاور، خفیہ اطلاعات کی روشنی میں مسلسل نگرانی کر رہی ہے اور نقل مافیا کے خلاف زیرو ٹالرنس کی پالیسی پر عمل پیرا ہے۔
پشاور سے مزید