• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بلاول بھٹو نے ڈی جی ISI اور ISPR کی پریس کانفرنس کو تاریخی قرار دے دیا

فائل فوٹو
فائل فوٹو

وفاقی وزیر برائے خارجی اُمور بلاول بھٹو زرداری نے ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹینٹ جنرل ندیم انجم اور ڈائریکٹر جنرل آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل بابر افتخار کی پریس کانفرنس پر ردِعمل کا اظہار کیا ہے۔

پی پی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے اپنے سوشل میڈیا بیان میں کہا ہے کہ اسٹیبلشمنٹ کو متنازع سے آئینی کردار کی طرف منتقل کرنا پاکستان کی ترقی اور خوشحالی کے لیے ناگزیر ہے،  پیپلز پارٹی نے تین نسلوں سے اس کے لیے جدوجہد کی ہے۔

انہوں نے اپنے ٹوئٹ میں مزید لکھا ہے کہ ڈی جی آئی ایس آئی اور آئی ایس پی آر کی پریس کانفرنس بے مثال اور تاریخی ہے۔

بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ ادارہ جاتی کی منتقلی کی خواہش کی حوصلہ افزائی کی جانی چاہیے۔


قومی خبریں سے مزید